غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری،لاہور میں کون کس کو پچھاڑ رہا ہے؟تہلکہ خیز خبر آ گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات 2024 میں غیرحتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،جن پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی مکمل ہو رہی ہے وہاں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق عام انتخابات 2024 کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل شروع ہوا اور اب غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور میں این اے 130 کے پولنگ سٹیشن نمبر 34 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 456 ووٹ لیکر پہلے نمبر ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 212 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔لاہور کے حلقہ این اے 117 سے مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے مشترکہ امیدوار عبدالعلیم خان 2530 ووٹ لے کر آگے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اعجاز بٹر 818 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 149 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عبدالعلیم خان 1790 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار حافظ ذیشان 1150 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔لاہور میں این اے 121 کے پولنگ اسٹیشن نمبر141 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر 356 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ آزاد امیدوار وسیم قادر 312 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔لاہور کے حلقہ این اے 127 سے چار پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 1386 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کے عطاء اللہ تارڑ 613 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔لاہور میں این اے 128 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا 756 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری 613 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔لاہور میں این اے 122 کے پولنگ سٹیشن نمبر 21 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ 567 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے سعد رفیق 345 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 103 پر ایک پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد علی سرفراز 530 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کے حاجی محمد اکرم انصاری 351 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔این اے 250 کراچی سینٹرل 4 کے 307 پولنگ سٹیشنز میں سے ایک کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے فرحان چشتی 450 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان 227 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اسلام آباد میں این اے 47 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 338 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شعیب شاہین 157ووٹ لے کر آگے۔ ن لیگ کے طارق فضل چوہدری 98 ووٹ لے کر پیچھے ہیں جبکہ آزادامیدوار مصطفی نواز کھوکھر نے 23 ووٹ لیے۔ملتان میں این اے 151 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پولنگ سٹیشن نمبر 146 پر آزاد امیدوار مہر بانو قریشی 726 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔مسلم لیگ ن کے عبدالغفار ڈوگر 338 ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 285 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے 5 پولنگ سٹیشنز پر پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 522 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار تیمور الطاف ملک 400 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 151سے مسلم لیگ ن کے عبدالغفار 341 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہر بانو قریشی 290 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔خیرپور کے حلقہ این اے 202 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے تحت این اے 202 کے 21 پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول ہو گئے۔ پیپلزپارٹی کی امیدوار4621 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر موجود ہے۔جی ڈی اے کے غوث علی شاہ 1500 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔آزاد امیدوار امبرین ملک 700 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ این اے 205 نوشہر و فیروز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پولنگ سٹیشن گورنمنٹ مڈل سکول سعید خان خشک کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار ابرار شاہ 343 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے۔اسی پولنگ سٹیشن پر ن لیگ کے امیدوار سید اصغر شاہ 120 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی ایس 33 نوشہر و فیروز، 2 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار گل حسن مشوری 520 ووٹ لیکر آگے ہیں۔پیپلز پارٹی امیدوارحسن شاہ 210 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جی ڈی اے امیدوار شکیل جلبانی 118 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں