بونیر (بیورو رپورٹ) عام انتخابات 2024 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 10بونیر جہاں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کا عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے امیدوار عبدالروف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سالار خان سے کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے،این اے 10بونیر کے 141 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق خیبر پختونخوا کے اہم شہر بونیر میں ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی جاری ہے،این اے 10 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر گوہر علی خان 42 ہزار 670 ووٹ لے کر آگے ہیں،ان کے مخالف جماعت اسلامی کے جہان بخت 10 ہزار 476 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ اے این پی کے امیدوار عبدالروف 8 ہزار 743 ووٹ لے کر ان سے پیچھے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے سالار خان دور دور نظر نہیں آ رہے۔واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 میں غیرحتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔جن پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی مکمل ہو رہی ہے وہاں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔این اے 15 مانسہرہ میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار شہزادہ گستاسپ خان،مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔ 19 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز شریف دوسر ے نمبر پر ہیں۔اس کے علاوہ این اے 77 گوجرانوالہ میں بھی آزاد امیدوار اور ن لیگ میں کڑا مقابلہ جاری ہے۔