لاہور(وقائع نگار خصوصی)عام انتخابات 2024 میں گنتی کا عمل اور غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،ایسے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے پنجاب پولیس کے سربراہ انسپکٹر جنرل(آئی جی)ڈکٹر عثمان انور پر سنگین ترین الزام عائد کرتے ہوئے کارکنوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب نے ہدایات دی ہیں کہ سب کو آر اوز کے دفاتر سے نکال دیں اور رزلٹ مینج کریں،تمام امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کو عمران خان کی ہدایات ہیں کہ رزلٹ کے بغیر آر او کا دفتر نہ چھوڑیں،تمام انصافینز پرامن طریقے سے اپنے متعلقہ آر اوز کے دفاتر کے باہر جمع ہوں۔ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جس طرح“ذرائع”کا نام لگا کر خبریں فیڈ کی جاتی ہیں، آج تمام ٹی وی چینلز کو اپنی مرضی کے رزلٹ فیڈ کیے جا رہے ہیں تاکہ پی ڈی ایم ٹولے کو آگے دکھایا جا سکے،آپ نے فارم 45 پر فوکس رکھنا ہے،ہر ورکر اپنے پولنگ سٹیشن پہنچے،فارم 45 بننے پرپریزائیڈنگ افسر کے ساتھ ریٹرننگ افسر کے دفتر تک جائیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/PTI-Says-IG-Punjab-940x480.jpg)