نواب شاہ (بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بیان داغتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی،اس کے ساتھ ہی سابق صدر آصف علی زرداری نواب شاہ سے اسلام آباد پہنچ گئے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری آج عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد نواب شاہ سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔اس سے قبل نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی،پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے،پیپلز پارٹی نے عوام دوست منشور دیا ہے، پیپلز پارٹی کے سوا کسی جماعت نے عوام دوست منشور نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم کبھی نہیں چاہتے کہ پاکستان میں پھر آمریت آئے،جمہوریت چاہے وہ کمزور ہی کیوں نہ ہو ملک کو چلانے کا واحد راستہ ہے،اس وقت سخت ضرورت ہے کہ ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست دفن کر کے آگے بڑھیں،پاکستان کو معاشی،جمہوری اور دیگر بحرانوں سے باہر نکالیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/ASif-zardari-says-PPP-940x480.jpg)