گجرات(بیورو رپورٹ)این اے 65 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کو بدترین شکست کا سامنا ہے اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید وجاہت حسنین شاہ واضح برتری کے ساتھ کامیابی کی طرف گامزن ہیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق عام انتخابات 2024 میں غیرحتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک بھر میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے کامیابی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔گجرات کی تحصیل کھاریاں سے بڑا اپ سیٹ سامنے آ رہا ہے جہاں این اے 65 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ میدان میں تھے انہیں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سید وجاہت حسنین شاہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سید وجاہت حسنین شاہ 52440 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں جبکہ قمر زمان کائرہ نے اس حلقے سے محض 13085 ووٹ حاصل کئے ہیں۔تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار قمر زمان کائرہ سے 36 ہزار ووٹوں کی واضح برتری حاصل کئے ہوئے ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/amar-Zaman-Kaira-Eliction-940x480.jpg)