ایم کیو ایم کا شہر قائد فتح کرنے کا دعویٰ،خالد مقبول صدیقی نے حیران کن اعلان کر دیا

کراچی(بیورو رپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم)پاکستان نے شہر قائد کراچی کو ’فتح‘کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو یا تین سیٹوں کو چھوڑ کر کراچی میں سب پر ایم کیو ایم کامیاب ہو گی،کراچی کی 18 نشستوں پر ایم کیو ایم لیڈ کر رہی ہے،ایم کیو ایم کراچی میں کامیابی کا نیا ریکارڈ بنانے جارہی ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق کراچی میں پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی والوں نے اپنے آپ کو ووٹ دیا ان کا شکریہ،دو یا تین سیٹوں کو چھوڑ کر کراچی میں سب پر ایم کیو ایم کامیاب ہو گی،ہم ماضی کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بغیر کوئی حکومت سازی نہیں کر پائے گا۔اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد والوں نے ہمارے کندھوں پر ذمہ داری ڈال دی ہے،ہم کل کی فکر کر رہے ہیں کہ مسائل زدہ شہر کو ٹھیک کرنا ہے،جہاں سے ایم کیو ایم کو ووٹ نہیں ملتا تھا وہاں بھی پتنگ کو ووٹ ملا،لوگوں نے مینڈیٹ دے کر چراغ بجھنے نہیں دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں