پشاور(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی مرکزی رہنما اور این اے 30 سے آزاد امیدوار شاندانہ گلزار خان نے حیران کن نتائج دیتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار کو عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق عام انتخابات 2024 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار خان نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کر لی ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 30 سے آزاد امیدوار شاندانہ گلزار خان نے 71 ہزار 742 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی ہے،ان کے مدمقابل جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار ناصر خان 19 ہزار 265 ووٹ لے پائے ۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/Shandana-Gulzar-Khan-Eliction-940x480.jpg)