پشاور(بیورو رپورٹ)خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان تحریک نصاف(پی ٹی آئی)کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے تمام سیاسی جماعتوں کو پچھاڑتے ہوئے جھاڑو پھیر دیا ہے،خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے یقینی امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کا پر امن انعقاد کیا گیا،عام انتخابات میں مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی 264 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 591 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں کے نتائج جاری ہونے کا سلسلہ جاری ہے،اب تک 70 نشستوں کے نتائج جاری ہو چکے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک کے سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی 99 سیٹیوں میں سے اب تک تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کا 62 نشستوں کے ساتھ پلڑا بھاری ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے، جمعیت علمائے اسلام 2 نشستوں کے ساتھ تیسرے، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ایک نشست کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ جماعت اسلامی بھی صرف ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہو ئی ہے۔تفصیلی نتائج کے مطابق یبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 1 اپر چترال سے خاتون آزاد امیدوارثریا بی بی نے 18914 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی جبکہ دوسرے نمبر پر جمعیت علماءاسلام کے شکیل احمد ٹھہرے جنہوں نے 10533 ووٹ حاصل کئے۔حلقہ پی کے 2 لوئر چترال سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاتح الملک علی ناصر 28 ہزار 510 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار سلیم خان 22 ہزار 995 ووٹ لے کر ہار گئے۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 3 سوات سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شرافت علی 25 ہزار 170 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار جہانگیر 11 ہزار 774 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ پیچھے ہیں۔صوبہ خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 4 سوات سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی شاہ 30 ہزار 22 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے سردارخان 12 ہزار 514 ووٹ لے سکے۔
حلقہ پی کے 5 سوات تھری سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اختر خان 24 ہزار 55 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار ثناءاللہ خان نے 15 ہزار 462 ووٹ لیے۔حلقہ پی کے 6 سوات سے آزاد امیدوار فضل حکیم یوسفزئی 25 ہزار 330 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے افتخار احمد 19 ہزار 422 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ پی کے 7 سوات 5 سے آزاد امیدوار امجد علی 25 ہزار 129 ووٹ لے کر پہلے نمبر جبکہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے حبیب علی شاہ 13 ہزار 917 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ پی کے 9 سوات سے آزاد امیدوار سلطان روم 28 ہزار 525 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی پی کے امیدوار محب اللہ 6 ہزار 913 ووٹ لیے۔خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 10 سوات میں آزاد امیدوار محمد نعیم 21 ہزار 681 ووٹ ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی پی کے محمود خان 10 ہزار 537 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔حلقہ پی کے 11دیر بالا سے آزاد امیداور گل ابراہیم خان 20130 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار محمد علی نے 14533ووٹ حاصل کئے ۔حلقہ پی کے 12 اپر دیر کے آزاد امیدوار محمد یامین 23 ہزار 915 ووٹ لے کر کامیان قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار اعظم خان 12 ہزار 531 ووٹ لے کر ہار گئے۔حلقہ پی کے 13دیر بالا سے آزاد امیدوار محمد انور خان نے 32 ہزار 43 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر جماعت اسلامی کے عنایت اللہ خان نے 25 ہزار 457 ووٹ حاصل کئے۔
حلقہ پی کے 24 مالاکنڈ 2 سے پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ کامیاب ٹھہرے جنہوں نے 22191 ووٹ لئے جبکہ دوسرے نمبر پرعوامی نیشنل پارٹی کے محمد ارشاد تھے جنہوں نے 9 ہزار 821 ووٹ حاصل کئے۔حلقہ پی کے 25 بونیر سے آزاد امیدوار ریاض احمد 28 ہزار 447 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ جے یو آئی کے امیدوارمفتی فضل غفور 12 ہزار 702 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ پی کے 26 بونیر 2 سے آزاد امیدوارسید فخر جہان 19 ہزار 640 ووٹ لے کر فتح سمیٹ لی جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوارناصر علی 11 ہزار 377 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ پی کے 27بونیر تھری سے آزاد امیدوار عبدالکبیر خان 27 ہزار 821 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے سردار حسین 15 ہزار 439 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ پی کے 28 شانگلہ ون سے مسلم لیگ ن کے محمد رشاد خان کامیاب ہوئے، انہوں نے 17 ہزار 172 ووٹ حاصل کئے،اس حلقہ سے دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار شوکت علی ولد محمد علی تھے جنہوں نے 11 ہزار 873 ووٹ لئے۔حلقہ پی کے 29 شانگلہ 2 سے آزاد امیدوار عبد المنعم کامیاب ہوئے جنہوں نے 14 ہزار 255 ووٹ حاصل کئے،دوسرے نمبر پر جمعیت علماء اسلام کے شوکت علی تھے جنہوں نے 13 ہزار 160 ووٹ حاصل کئے۔حلقہ پی کے 30 شانگلہ 3 سے مسلم لیگ ن کے عباداللہ خان کامیاب ٹھہرے جنہوں نے 14 ہزار 221 ووٹ لئے دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار صدر الرحمان تھے جنہوں نے 13 ہزار 863 ووٹ لئے۔حلقہ پی کے 32 کوہستان لوہر سے جمعیت علما اسلام ف کے سجاد اللہ 13 ہزار 826 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار خان ممبر تھے جنہوں نے 12 ہزار 496 ووٹ حاصل کر پائے۔
حلقہ پی کے 34 بٹگرام 1 سے آزاد امیدوار زبیر خان کامیاب ہوئے انہوں نے 13 ہزار 501 ووٹ حاصل کئے جبکہ دوسرے نمبر پرجمعیت علماء اسلام کے شاہ حسین خان تھے جنہوں نے 11 ہزار 628 ووٹ حاصل کئے۔حلقہ پی کے 35 بٹگرام کے آزاد امیدوار تاج محمد خان 24 ہزار 142 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ جے یو آئی(ف)کے امیدوار نوابزادہ ولی محمد 17 ہزار 340 ووٹ لے کر ہار گئے۔پی کے 38 مانسہرہ 3 سے آزاد امیدوار زاہد چن زیب نے 38 ہزار 804 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد نعیم نے 26 ہزار 601 ووٹ حاصل کئے۔حلقہ پی کے 41 تورغر سے آزاد امیدوار لائق محمد خان کامیاب ٹھہرے جنہوں نے 11 ہزار 59 حاصل کئے جبکہ دوسرے نمبر پر عوامی نیشنل پارٹی کے زرین گل تھے جنہوں نے 9 ہزار 469 ووٹ حاصل کئے۔حلقہ پی کے 42 ایبٹ آباد 1 سے آزاد امیدوار نذیر احمد عباسی کامیاب ہوئے جنہوں نے 35 ہزار 443 ووٹ حاصل کئے جبکہ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے سردار فرید احمد خان تھے جنہوں نے 27 ہزار 623 ووٹ لئے۔حلقہ پی کے 44 ایبٹ آباد 3 سے آزاد امیدوار افتخار احمد خان جدون کامیاب ہوئے جنہوں نے 34 ہزار 867 ووٹ لئے جبکہ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے سردار اورنگزیب تھے جنہوں نے 32 ہزار 585 ووٹ لئے۔خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 45 ایبٹ آباد کے آزاد امیدوار مشتاق غنی نے 49 ہزار 2 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی،مسلم لیگ ن کے امیدوارملک ارشد اعوان 27 ہزار 180 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔کے پی اسمبلی کے حلقہ پی کے 46 ہری پور کے آزاد امیدوار اکبر ایوب خان 68 ہزار 835 ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار قاضی محمد اسد خان 28 ہزار 327 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ پی کے 47 ہری پور 2 سے آزاد امیدوار ارشد ایوب خان نے 73 ہزار 38 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار راجہ فیصل زمان تھے جنہوں نے 34 ہزار 620 ووٹ لئے۔حلقہ پی کے 49 صوابی سے آزاد امیدوار رنگیز خان نے 36 ہزار 692 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے محمد شیراز تھے جنہوں نے 10 ہزار 717 ووٹ لئے۔حلقہ پی کے 50 صوابی سے آزاد امیدوار عاقب اللہ خان 40 ہزار 870 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے جبکہ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے بابر خان تھے جنہوں نے 21 ہزار 89 ووٹ لئے۔ خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 51 صوابی میں آزاد امیدوار عبدالکریم 39 ہزار 653 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے،مسلم لیگ ن کے نوابزادہ 17 ہزار 898 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ پی کے 52صوابی 4 سے آزاد امیدوار فیصل خان کامیاب ٹھہرے جنہوں نے 42 ہزار 269 ووٹ لئے جبکہ دوسرے نمبر پر عوامی نیشنل پارٹی کے توصیف اعجاز رہے جنہوں نے 23 ہزار 317 ووٹ لئے۔حلقہ پی کے 53 صوابی 5 سے آزاد امیدوار مرتضیٰ خان فاتح ٹھہرے جنہوں نے 40 ہزار 825 ووٹ لئے جبکہ دوسرے نمبر پر عوامی نیشنل پارٹی کے محمد زاہد تھے جنہوں نے 20 ہزار 661 ووٹ لئے۔حلقہ پی کے 54 مردان 1 سے آزاد امیدوار زرشاد خان کامیاب ہوئے جنہوں نے 42 ہزار 754 ووٹ لئے جبکہ دوسرے نمبر پر عوامی نیشنل پارٹی کے گوہر علی شاہ رہے جنہوں نے 17 ہزار 64 ووٹ لئے۔حلقہ پی کے 56 مردان 3 سے آزاد امیدوار امیر فرزند خان 33 ہزار 430 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر عوامی نیشنل پارٹی کے عبد العزیز رہے جنہوں نے 16 ہزار 823 ووٹ لئے۔
حلقہ پی کے 57 مردان 4 سے آزاد امیدوار محمد ظاہر شاہ نے کامیابی حاصل کی جنہوں نے 34 ہزار 437 ووٹ لئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے احمد خان دوسرے نمبر پر رہے جنہوں نے 16 ہزار 237 ووٹ لئے۔حلقہ پی کے 58 مردان 5 سے آزاد امیدوار محمد عبد السلام 38 ہزار 126 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر اعظم خان رہے جنہوں نے 26 ہزار 497 ووٹ لئے۔ خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 66 شبقدر میں آزاد امیدوار عارف احمد زئی 26 ہزار 80 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جے یو آئی کے ظفر علی خان 19 ہزار 280 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 67 مہمند میں آزاد امیدوار محبوب شیر 11 ہزار 841 ووٹ لے کر جیت گئے،اے این پی کے نثار احمد 6 ہزار 691 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 68 مہمند آزاد امیدوار ڈاکٹر اسرار صافی 20 ہزار 771 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے،جے یو آئی کے حنیف زمان 12 ہزار 64 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔کے پی اسمبلی کے حلقے پی کے 76 سے آزاد امیداور سمیع اللہ خان 18 ہزار 888 ووٹ حاصل کر کے جیت گئے جبکہ یہاں سے خوشدل خان 12 ہزار 986 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں، پی کے 76 پر ڈالے گئے ووٹرز کی شرح 37 فیصد ہے۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 77 پشاور 6 سے آزاد امیدوار شیر علی آفریدی 30 ہزار 544 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر جمعیت علمائے پاکستان کے صفت اللہ رہے،انہوں نے 7 ہزار 615 ووٹ حاصل کیے۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 87 نوشہرہ میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو اپ سیٹ شکست ہو گئی،پی ٹی آئی پی کے سربراہ کو آزاد امیدوار خلیق الرحمان نے 44 ہزار 762 لے کر ہرایا،پرویز خٹک صرف 18 ہزار 176 ووٹ ہی لے سکے۔کے پی اسمبلی کے حلقہ پی کے 88 نوشہرہ کے آزاد امیدوار میاں عمر کاکا خیل 38 ہزار 384 ووٹ لینے میں کامیاب ہو گئے جبکہ جے یو آئی (ف) کے امیدوار احد خٹک صرف 12 ہزار 71 ووٹ لے سکے۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 93 ہنگو میں آزاد امید وار شاہ تراب خان نے 31 ہزار 136 ووٹ لے کرمیدان مار لیا جبکہ جمعیت علما اسلام کے مولانا تحسین اللہ 16ہزار 933 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 94 اورکزئی سے آزاد امیدوار 18648 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر پیپلز پارٹی کے جواد حسین رہے جنہوں نے 7592ووٹ حاصل کئے ۔پی کے 98 کرک 2 سے آزاد امیدوار محمد سجاد نے 37160 ووٹ حاصل کر کے فتح سمیٹی جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوارملک قاسم خان خٹک تھے جنہوں نے 31853 ووٹ حاصل کئے۔