اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند نہیں تھی ،دہشتگردی سے بچنے کیلئے موبائل سروس بند کی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات سے بچنے کیلئے موبائل سروس بند کی گئی ،انتخابی مشق نے ظاہر کیا کہ بہت سے مبصرین کے خدشات غلط تھے ،پاکستان نے مستحکم اور جمہوری معاشرے کی تعمیر کے عزم کے تحت الیکشن کا انعقاد کیا ۔