شمالی وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں این اے 140میں دھاندلی کیخلاف احتجاج ،محسن داوڑ کے ساتھیوں کی فائرنگ ، 3پولیس اہلکار مارے گئے ۔
نجی ٹی ن وی کے مطابق پولیس کا دعویٰ ہے کہ محسن داوڑ اور ساتھیوں نے آرمی کیمپ گیٹ کے سامنے احتجاج کیا ،داوڑ کے چند ساتھی اسلحہ سے لیس تھے ،پولیس کی جانب سے روکے جانے پر محسن داوڑ کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی ،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے جوابی کارروائی کی ،محسن داوڑ کے ساتھیوں کی فائرنگ سے تین اہلکار جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ آرمی کیمپ کے سامنے احتجاج اور فائرنگ کا مقصد حالات کو خراب کرنا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف نے پشاور میں اجلاس بلا لیا،وفاق اور صوبے میں حکومت سازی پر غور ہو گا