ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 151سے تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہربانوقریشی دوبارہ گنتی کیلئے ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ گئیں ،عملہ غائب ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو نے کہا ہے کہ اپنے آئینی اور قانونی حق کے مطابق پٹیشن لیکر آئی ہوں لیکن یہاں آفس میں کوئی درخواست وصول کرنے والا ہی موجود نہیں ہے ،میری لیڈ کو راتوں رات شکست میں تبدیل کر دیا گیا ،امید کرتی ہوں کہ عدالت میرے آئینی اور قانونی حق کی حفاظت کرے گی ۔
یہ بھی پڑھیں : این اے 130، نواز شریف کی کامیابی بھی چیلنج