arif alvi

”ای وی ایم ہوتا تو پیارا پاکستان مشکل میں نہ ہوتا“صدر مملکت عارف علوی کا ٹویٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہوتی تو میرا پیاراپاکستان اس بحران سے بچ جاتا ۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں عارف علوی نے کہا کہ ای وی ایم کیلئے ہماری طویل جدوجہد کو یاد رکھیں ،ای وی ایم میں کاغذی بیلٹ کے ساتھ کیلکولیٹر بھی تھا جس سے ہر ووٹ کو بٹن دبانے کے بعد گنا بھی جا سکتا تھا ،پول کے ختم ہونے کے پانچ منٹ بعد میں نتیجہ دستیاب ہوتا اور پرنٹ بھی ہو جاتا ،ای وی ایم ہوتا تو ہم آج اس بحران میں نہ ہوتے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”مولانا آئیں مل کے بیٹھیں “”میاں صاحب آ رہا ہوں “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں