alia hamza

عالیہ حمزہ نے حمزہ شہباز کی کامیابی چیلنج کر دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار عالیہ حمزہ نے این اے 118سے حمزہ شہباز کی کامیابی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عالیہ حمزہ نے اپنی درخواست میں آ ر او اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے ،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آر او نے قانون کے منافی فارم 47جاری کیا جس میں ملی بھگت سے حمزہ شہباز کو فاتح قرار دیا گیا ،ہائیکورٹ قانون کے مطابق فارم دوبارہ جاری کرنے کا حکم جاری کرے اور فارم 45کے تحت انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں : رات کو جیت رہے تھے ،صبح سب الٹ ہو گیا،ابھی کسی فیصلے کی پوزیشن میں نہیں ،بلاول

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں