bilawal bhuto

رات کو جیت رہے تھے ،صبح سب الٹ ہو گیا،ابھی کسی فیصلے کی پوزیشن میں نہیں ،بلاول

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بغیروفاق ،پنجاب اور بلوچستان میں حکومت نہیں بن سکتی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ملک میں سیاسی استحکام لانا چاہتے ہیں ،پہلے مکمل نتائج سامنے آ جائیں ،الیکشن سے مایوس نہیں ہوں ،میں نے کم تیاری کے ساتھ پنجاب میں الیکشن مہم چلائی ،لاہور میں رات تک بڑے مارجن سے جیت رہے تھے ،صبح اٹھا تو ہار چکے تھے ،میں ابھی اس پوزیشن میں نہیں کہ کسی فیصلے کا اعلان کر سکوں ،آزاد امیدوار کیا فیصلہ کرتے ہیں اس پر عوام کی نظر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”خان کے وکلا کو ملنے کی اجازت دینے سے انکار “ووٹ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ،علی ظفر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں