nawaz refused

نواز شریف کا زرداری سے ملاقات سے انکار،محسن نقوی نے ثالث کا کردار ادا کیا ،اندرونی کہانی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کا آصف زرداری سے ملاقات سے انکار ،محسن نقوی نے ثالث کا کردار ادا کیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر ن لیگ اور شریک چیئرمین پی پی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ،نواز شریف کے انکار پر محسن نقوی نے ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کرائی ،ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے انتخابی مہم میں تنقید پر ایک دوسرے سے گلے شکوے کیے ،شہباز شریف نے گلہ کیا کہ پی پی قیادت نے بے جا تنقید کا نشانہ بنایا جس پر زرداری نے کہا کہ آپ نے بھی تو کم تنقید نہیں کی ،اب ہمیں حکومت سازی کیلئے معاملات کو طے کرنا چاہیے ۔دونوں رہنماﺅں نے معاملات پر پارٹی سے مشاورت کے بعد دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : رات کو جیت رہے تھے ،صبح سب الٹ ہو گیا،ابھی کسی فیصلے کی پوزیشن میں نہیں ،بلاول

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں