کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی نے الیکشن میں دھاندلی کیخلاف کراچی میں دھرنا دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق امیر جماعت کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مینڈیٹ پر قبضہ کیا گیا ،ہم اپنا حق لیکر ہی تحریک کو ختم کریں گے ،آج اگر ہم ظلم کیخلاف نہ اٹھے تو ایک بار پھر بھتہ خوری اور دہشتگردی کا سامنا ہو گا ،یہاں دو پٹے کی چپل میں آنے والے ارب پتی بن گئے ،عوام نے الیکشن میں کراچی کے غداروں کو شکست دیدی ،الیکشن کمیشن کراچی کے باہر امیدواروں اور سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔