مریم نواز کے مخالف امیدوار قومی اسمبلی شہزاد فاروق گرفتار

مریم نواز کے مخالف امیدوار قومی اسمبلی شہزاد فاروق گرفتار

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف کے خلاف قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے تحریک انصاف کے رہنما شہزاد فاروق کو چار ساتھیوں سمیت لاہور پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق لاہور میں پولیس نے حلقہ این اے 119 کے ریٹرننگ افسر(آر او) کے دفتر کے باہر مظاہرہ کرنے پر امیدوار شہزاد فاروق سمیت چار کارکنوں کو حراست میں لے لیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائشگاہ کے باہر پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر پولیس کی نفری تعینات ہے،اس کے علاوہ آر اوز کے دفاتر کے باہر بھی پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے آر او کے دفتر کے باہر مظاہرہ کرنے پر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور بعض کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔آر او آفس کے باہر سے پولیس نے چار افراد کو حراست میں لیا جن میں مریم نواز کا مقابلہ کرنے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں