لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ کچھ لوگ نو مئی جیسا سانحہ پھر سے دہرانے کا پلان بنا رہے ہیں ،ان کو کہتا ہوں کہ ایسی حرکتوں سے پرہیز کریں ورنہ سخت ایکشن ہو گا ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اس وقت ان حرکتوں کا متحمل نہیںہو سکتا ،الیکشن کا عمل بہتر طریقے سے مکمل ہو گیا ہے ،کسی کو انتخابی نتائج پر اعتراض ہے تو اس کیلئے الیکشن کمیشن کا فورم موجود ہے ،کسی نے نو مئی جیسا واقعہ دہرانے کی کوشش کی تو رد عمل چار گنا آئے گا ،ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ دو دن سے لوگ نو مئی طرزکا واقعہ کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایس 129کی خیرات کی نشست نہیں چاہیے،حافظ نعیم کا جیت سے دستبرداری کا اعلان