PM kakar

کاکڑ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرانے کو تیار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم ضرورت پڑنے پر الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرانے کو تیار ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ضرورت پڑی تو الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرینگے ،یورپ ،برطانیہ اور امریکہ ہمارے دوست ملک ہیں تاہم وہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے ،ان ممالک نے سوشل میڈیا کی خبروں کو درست مان لیا ،ہم کسی کے کہنے پر الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات نہیں کرینگے ،کیپیٹل ہل پر حملہ ہوا تو کیا ہم نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنا دیں ،نتائج میں تاخیر کا مطلب دھاندلی نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”منتخب حکومت کو اقتدار سونپنے کو بے چین ہوں “نگران وزیراعظم کی انتخابی نتائج کی تاخیر پر وضاحتیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں