لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سیاسی رہنما جہانگیر ترین نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حالیہ الیکشن میں اپنی دونوں نشستیں ہارنے والے جہانگیر ترین نے عملی سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ،انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ سے بھی استعفا دیدیا ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ انتخابات میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ اور مخالفوں کو مبارکباد دیتا ہوں ،اپنے تمام ووٹرز کا شکر گزار ہوں ،ذاتی حیثیت میں ملک و قوم کی خدمت کرتا رہوں گا ۔