اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بغیر حکومت ،جمہوریت نہیں چل سکتی ،اسے واپس آنے سے کوئی مائی کا لعل نہیں روک سکتا ،وہ دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہ عمران خان کو غیر آئینی ،غیر قانونی سزائیں دی گئیں ،ان کی سزائیں کالعدم قرار دیکر فوری رہا کیا جائے ،عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دیکر پاکستان میں جاری ظلم کو مسترد کر دیا ،سعد رفیق نے اپنی شکست کو تسلیم کیا ،نواز شریف کو بھی یاسمین راشد سے ہار میں کوئی شرمندگی نہیں ہونی چاہیے ،یہ شخص بہت جلد ”مجھے کیوں بلایا “ کے نعرے لگاتا لندن بھاگ جائے گا ،الیکشن پی ٹی آئی جیتی ہے اور ہارے ہوئے کردار بند ر بانٹ کرتے پھر رہے ہیں،ہمارے جیتنے والے امیدوار آزاد نہیں ہیں ،پارٹی کا حصہ ہیں ،پارٹی سے صرف انتخابی نشان چھینا گیا ہے پارٹی تو وہیں موجود ہے ۔؎
یہ بھی پڑھیں : شیر افضل کی آج عمران خان سے ملاقات،اہم ڈیوٹی سونپے جانے کا امکان