لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف انقلابی شاعر فیض احمد فیض کا آج 113واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیض احمد فیض کی شاعری میںمزاحمت کے ساتھ ساتھ رومانوی رنگ بھی نمایاں تھا ،فیض احمد فیض نے جہاں اپنے کلام میں لوگوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی وہیں ان کی غزلوں اور نظموں نے بھی عالمی سطح پر شہرت حاصل کی،انہوں نے اپنی شاعری اور تحریروں میں مظلوم انسانوں کے حق میں آواز اٹھائی اور انسان پر انسان کے جبر کو قبول کرنے سے انکار کیا۔ ا±ن کی نظموں اور غزلوں کومشہور گلوکاروں نے گا کر امر کردیا۔ان کے کلام کے بھارت سمیت دنیا بھر میں چرچے ہوئے اور ان کی معروف تصانیف میں نقش فریادی، دست صبا، زنداں نامہ، شام شہر یاراں، مرے دل مرے مسافر اور نسخہ ہائے وفا و دیگرشامل ہیں۔فیض احمد فیض کوعلمی و ادبی خدمات پر متعدد عالمی اور قومی اعزازات سے نوازا گیا، 1962 میںانہیں لینن پیس پرائزسے نوازا گیا،انہوں نے نشان امتیاز اور نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ”عوام نے ظلم کا بدلہ ووٹ سے چکا دیا،صدر مملکت عمران خان کی رہائی کا حکم جاری کریں “