راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف نے کہا ہے کہ دھاندلی کیخلاف آواز اٹھانے والی جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں جیل میں کسی سرکاری عہدیدار سے بات نہیں ہوئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ شریف خاندان ملک کا سب سے بڑا منی لارڈرر ہے ،پاکستان کا بڑا مسئلہ ڈالرز ہیں اور یہ لوگ ڈالر بیرون ملک بھیجتے ہیں ،میں بنی گالہ شفٹ نہیں ہو رہا ،بشریٰ بی بی کی جیل منتقلی کی درخواست پر آج سماعت ہونی ہے ،نواز شریف اور مریم نواز دونوں ہی الیکشن ہارے ہیں ،عالیہ حمزہ نے جیل میں بیٹھ کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے ،نواز شریف کی پریس کانفرنس ملتوی کرنے پر جان گئے تھے کہ ہم الیکشن جیت گئے ہیں ،علی امین کو کے پی کا وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا ہے ،وزیراعظم کیلئے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا ،اس پر غور کروں گا ،انتخابی نتائج کیخلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے ،اب تو پتہ چل گیا کہ ہم آر اوز کے الیکشن کے خلاف کیوں تھے ،انتخابی نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی ،ن لیگ ،ایم کیو ایم پر کراس،عمران خان باقی جماعتوں سے بات کرنے کو تیار