khursheed shah

”پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چھیننے کی کوشش نہ کرو “خورشید شاہ کی ن لیگ کو ہدایت ،انارکی کی تنبیہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما خورشید شاہ نے ن لیگ سمیت تمام جماعتوں کو تحریک انصاف کا مینڈیٹ تسلیم کرنے کی ہدایت کر دی ،مینڈیٹ چھیننے کی کوشش پر انارکی پھیلنے کی تنبیہ کر دی ۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ عوام کے جس کو مینڈیٹ دیا ہے اس کا احترام کیا جائے ،پی ٹی آئی کے آزاد ارکان کی خریدوفروخت سے انارکی پھیلے گی ،پی ٹی آئی کی نشستیں کسی ممبر کی نہیں عوام کی ہیں ،دوسرے کے مینڈیٹ میں ہاتھ نہ ڈالیں ،نواز شریف الیکشن ہارے ہوئے ہیں ،اخلاقی طور پر ان کا وزیراعظم بننا ٹھیک نہیں ہو گا ،پی ٹی آئی کے آزاد ارکان کو نہ خریدا جائے ،انتخابی معاملات پر فوری فیصلوں کی ضرورت ہے ،فیصلے فارم 45کے مطابق ہونے چاہیئں ،عدالتیں 15دن کے اندر انتخابی عذرداریوں پر فیصلے کریں ،پیپلز پارٹی کسی کا مینڈیٹ چھین کر اپنا مینڈیٹ نہیں بڑھانا چاہتی ،آزاد ارکان کو ساتھ لینگے لیکن پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کو نہیں لینگے ،ن لیگ عوام کے جذبات سے نہ کھیلے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”بنی گالہ نہیں جا رہا ،وزیراعظم کے نام پر غور کر وں گا “عمران خان نے پارٹی کونئی ہدایات جاری کر دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں