اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ عوام نے آٹھ فروری کو ووٹ کے ذریعے اپنا غصہ دکھا دیا ہے ،دھاندلی نہ کی جائے ،ہمارے پاس حکومت بنانے کیلئے مکمل تعداد موجود ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہربانو نے کہا کہ فارم 45ہر جماعت کے نمائیندے کو دیا جاتا ہے ،ہم ہر جماعت کو دعوت دیتے ہیں کہ فارم 45سامنے لیکر آئے ،آراوز کے جاری کردہ فارم 47فارم 45کے ساتھ میچ نہیں کر رہے ،پی پی ،ایم کیو ایم اور ن لیگ اس پر خاموش ہیں ،میرے خیال میں پیپلز پارٹی اس پر بول پڑے گی ،عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال کر حکمرانی نہیں کی جا سکتی ،سیاسی رہنما خود خیال کریں آخر انہیں اپنے حلقوں میں لوگوں کا سامنا کرنا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی ،ن لیگ ،ایم کیو ایم پر کراس،عمران خان باقی جماعتوں سے بات کرنے کو تیار