barrister gohar

”چھوٹی جماعتوں کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان “عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ن لیگ ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے علاوہ تمام جماعتوں سے بات کرینگے ،چھوٹی جماعتوں کے ساتھ ملکر حکومت بنائینگے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن میں اللہ نے ہمیں سرخرو کیا ہے ،طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں ،عوام نے ہمیں جو مینڈیٹ دیا اس پر ڈاکہ ڈالا گیا ،ہم اسلام آباد کی تینوں سیٹیں جیت چکے ہیں ،قومی اسمبلی کی 180سیٹیں جیتی ہیں ،عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے ،اسی لیے سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ عدلیہ سے آر اوز دیے جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ”دھاندلہ“کر کے نشستیں دی جا رہی ہیں،سیاستدان دل بڑا کریں، ووٹ پرڈاکہ نہ ڈالیں ،مہر بانو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں