بیرسٹر گوہر کا لیاقت بلوچ سے رابطہ،جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کیا کرنے جا رہے ہیں؟بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاکستان میں انتخابات کے بعد سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں اور حکومت سازی کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے درمیان جوڑ توڑ اور مشاورت کا عمل زور پکڑ چکا ہے،ایسے میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اور حکومت سازی کے حوالے سے نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق حکومت سازی کے لئے پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق، قیادت کے رابطے تیز ہوگئے ہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں سیاسی لائحہ عمل اور حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کو حکومت سازی پر اتحاد کیلئے گرین سگنل دے دیا۔بیرسٹر گوہر علی خان، علی امین گنڈاپور اور سابق وزیر ریلوے اعظم سواتی نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کو فون کیا۔ رہنماو¿ں کے درمیان موجودہ الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے حوالے سے حکومت سازی پر گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق بات چیت میں وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومت بنانے کے حوالے سے پیش رفت ہوگئی ہے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماو¿ں کی اسلام آباد میں جلد ملاقات متوقع ہے جس میں حکومت سازی یا اپوزیشن میں بیٹھنے کے بارے میں مزید گفتگو ہوگی۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں کے تحفظ کیلئے اگر پی ٹی آئی کو جماعت اسلامی کی ضرورت پڑی تو ہم ویلکم کہیں گے، بطور سیاسی جماعت ہم اوپن ہیں اور ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں، ہم پی ٹی آئی راہنماو¿ں کے ساتھ رابطے میں ہیں، انہیں ہماری ضرورت ہوئی تو ویلکم کہیں گے، پی ٹی آئی والے کیا چاہتے ہیں ابھی ان کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں