PP CEC

پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت تقسیم کا شکار،اکثریت کی ن لیگ کے ساتھ حکومت کی مخالفت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی سی ای سی حکومت کی تشکیل کے متعلق فیصلے پر تقسیم کا شکار ہو گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سی ای سی کے اجلاس میں اکثریتی ارکان نے حکومت میں جانے کی مخالفت کی جبکہ بعض اراکین نے حمایت کی ،آصف زرداری کے قریب سمجھے جانے والوں نے حکومت میں جانے کی تجویز دی ۔آصف زرداری نے کہا کہ تمام اراکین اپنی اپنی رائے دیں ،ہم سننا چاہتے ہیں کہ اراکین کیا رائے رکھتے ہیں ،تجاویز کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔اجلاس میں بعض اراکین نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ ہمیں ن لیگ کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بجائے پی ٹی آئی کا ساتھ ملنا چاہیے اور اگر نہیں تو اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے ،آنے والے دنوں میں چیلنجز بہت ہیں ،عوام پر بوجھ پڑا تو ہمارا سیاسی نقصان ہو گا ،ڈھائی ڈھائی سال کی حکومت لینا درست عمل نہیں ہو گا ،تجویز دی گئی کہ پیپلز پارٹی سندھ اور بلوچستان میں اپنی حکومت بنائے اور وفاق میں اپوزیشن میں بیٹھے ۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کی مرکز ،پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم،کے پی میں جماعت اسلامی سے اتحاد کی منظوری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں