اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت کا حصہ بننے ،وزارتیں لینے سے انکار کا اعلان ،لیگی وزیراعظم کو ووٹ دینے پر آمادگی ظاہر کر دی
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت سازی میں مدد کرینگے لیکن حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے ،ہم چاہتے ہیں کہ حکومت قائم ہو اور اسے چلنے دیا جائے ،اگر ہم وزیراعظم کے چناﺅ میں ن لیگ کا ساتھ نہیں دیتے تو حکومت قائم نہیں ہو سکے گی ،ہم نہیں چاہتے کہ ایک اور الیکشن کی جانب جائیں ،پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی سے بات نہ کرنے کا اعلان کیا جو ایک غیر جمہوری عمل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رہنماﺅں کی مرکزجماعت اسلامی آمد،دھاندلی کیخلاف مشترکہ احتجاج کا فیصلہ