PTI JI meeting

پی ٹی آئی رہنماﺅں کی مرکزجماعت اسلامی آمد،دھاندلی کیخلاف مشترکہ احتجاج کا فیصلہ

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے الیکشن میں دھاندلی کیخلاف مشترکہ احتجاج کا فیصلہ کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی جماعت اسلامی کے مرکز جانے والے پی ٹی آئی وفد میں تیمور جھگڑا ،محمود خان ،کامران بنگش اور محمد عاصم شامل تھے ۔جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا ،دونوں پارٹیوں کے رہنماﺅں نے بات چیت میں الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کیخلاف مشترکہ احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کی مرکز ،پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم،کے پی میں جماعت اسلامی سے اتحاد کی منظوری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں