اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ ہمارا تحریک انصاف سے کوئی مطالبہ نہیں ہے ،ان کے ساتھ اصولی طور پر کھڑے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق علامہ ناصر عباس نے کہا کہ فارم 47میں بے ایمانی کی گئی ،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی ،اب ان کے جیتے لوگوں کو اپنی جانب کھینچا جا رہا ہے ،عمران خان سے کہا ہے کہ خون کے آخری قطرے تک اصولی طور پر آپ کے ساتھ ہیں ،ہم ملک میں استحکام اور ترقی چاہتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت میں شامل نہ ہونے کا اعلان،وزارت عظمیٰ کیلئے ن لیگ کو سپورٹ کرینگے ،بلاول