fazal ur rehman

پی ڈی ایم ایک طرف تومولانا دوسری طرف،ناراض فضل الرحمان کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا عندیہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان بدستور حکومتی اتحاد سے نالاں ،شہباز شریف بھی منانے میں ناکام ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی اتحاد مولانا فضل الرحمان کو اپنے ساتھ شامل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا ،سربراہ جے یو آئی کا موقف ہے کہ الیکشن میں ہمارے ساتھ وہ ہوا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ،انہوں نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا عندیہ دیدیا ہے ،پارٹی کی مجلس عاملہ کا آج دوبارہ اجلاس ہو گا جس میں حکومتی اتحاد میں شامل ہونے نہ ہونے کا حتمی فیصلہ ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں : 3حلقوں سے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن چیلنج،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں