لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ن لیگ والوں کو کہنا چاہتی ہوں ”کچھ شرم ہوتی ہے ،حیا ہوتی ہے “۔
نجی ٹی وی کے مطابق اے ٹی سی میں پیشی کے دوران ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ پہلے عوام کا پیسہ لوٹا اب اس کے مینڈیٹ کو لوٹنا چاہتے ہیں ،عوام نے الیکشن میں اپنا فیصلہ سنا دیا اب قوم کے ووٹ کو عزت دو ،پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والوں نے ووٹ بیچا تو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ۔
یہ بھی پڑھیں : عسکری ٹاور حملہ کیس کا ٹرائل،یاسمین راشد ،عمر چیمہ سمیت 65ملزمان پیش