اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ،خیبر پختونخوا میں علی امین جیسے بندے کی ہی ضرورت تھی ،پی ڈی ایم ٹو کو قوم پر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ کل عمران خان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ،انہوں نے الیکشن میں ڈکیتوں کو چاروں شانے چت کرنے پر قوم کو سلام بھیجا ہے ،عمران خان نے کہا ہے کہ کسی صورت پی پی یا ن لیگ سے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سزا معطل کرنے اور ختم کرنے کے اختیارات صدر کے ہیں ،شہباز شریف ،کاکڑ ،کوئی سیکرٹری یا وزیر اس اختیار کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا ،صدر مملکت نے اچھے طریقے سے وقت پورا کیا ہے ،پی ڈی ایم ٹو کا ڈرامہ شروع کر دیا گیا ہے جو پہلے کی طرح ہی ناکام ہو گا ۔
![babar awan](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/babar-awan-1-940x480.jpg)