اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس قاضی فائز نے کہا ہے کہ فوج صرف دفاع کا کام کرے ،کاروبار نہیں ۔
سپریم کورٹ میں دفاعی زمینوں پر کمرشل سرگرمیوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ،کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فوج نے دی گئی زمین پر شادی ہالز اور دیگر کاروبار شروع کر رکھے ہیں ،سب کو اپنے مینڈیٹ میں رہنا چاہیے ،اٹارنی جنرل یقین دہانی کرائیں کہ کاروبار نہیں کریں گے تو ٹھیک ہے ،فوج صرف دفاع کرے کاروبار نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں ؛ بیرسٹر گوہر علی یا شیر افضل مروت،اپوزیشن لیڈر کون ہو گا ،پی ٹی آئی میں غور شروع