اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے حکومت بنانے میں ناکامی کی صورت میں اپوزیشن لیڈر کیلئے 2ناموں پر غور شروع کردیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے دو نام سامنے آ گئے ،پارٹی نے بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کے ناموں پر غور شروع کر دیا ،اطلاع ہے کہ اپوزیشن لیڈر کیلئے شیر افضل کا نام علیمہ خان نے تجویز کیا ہے ،حتمی فیصلہ عمران خان ہی کریں گے ۔