لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) نواز شریف کے سیاست چھوڑنے کے بارے میں خبروں کی مریم نواز نے تردید کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ نواز شریف سیاست سے دستبردار نہیں ہو رہے ،وزارت عظمیٰ قبول نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ سیاست چھوڑ رہے ہیں ،اگلے پانچ سال وہ وفاق اور پنجاب کی حکومت کی سرپرستی کریںگے ،عوام نے الیکشن میں انہیں واضح اکثریت دی،نواز شریف مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے ،یہ ان کا اصولی موقف ہے ،میں اور شہباز شریف ان کے سپاہی ہیں ،ان کی نگرانی میں کام کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : ”فوج صرف ملک کا دفاع کرے کاروبار نہیں “چیف جسٹس قاضی فائز کے سماعت کے دوران ریمارکس