راجن پور (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سے بھاگ کر راجن پور کے دارالامان میں پناہ لینے والی لڑکی غائب ہو گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی بختاور کو عدالتی حکم پر دارالامان منتقل کیا گیا تھا ،لڑکی کے لاپتہ ہونے پر عدالت کے حکم پر پولیس نے دارالامان کے ملازمین پر مقدمہ درج کر لیا ،ملازمین سے لڑکی کی گمشدگی کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ کی پولیس کالونی میں لیڈی کانسٹیبل قتل