اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام نے الیکشن کے نتائج کو مجموعی طور پر مسترد کر دیا ۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار روز اول سے مشکوک رہا ہے ،اب ہمارے امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت سے انکاری ہے ،پارلیمنٹ اپنی حیثیت کو کھو چکی ہے ،لگتا ہے کہ اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہونگے ،اسمبلیوں میں شرکت تحفظات کے ساتھ کریں گے ،اسلام دشمن عالمی طاقتوں کے دباﺅ پر جے یو آئی کو شکست دلائی گئی ،حکومتی اتحاد کے ساتھ نہیں اپوزیشن میں بیٹھیں گے ،اپنے مقاصد کے حصول کیلئے تحریک چلائیں گے ،کارکن اس کیلئے تیار رہیں ۔
یہ بھی پڑھیں ؛ قوم کو عمران خان کا سلام،پی ڈی ایم 2کا ڈرامہ بھی فیل ہو گا ،بابر اعوان