اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خدا کرے یہ حکومت اور پارلیمان ناکام ہو ،کچھ بھی ہو جائے اس حکومت میں نہیں بیٹھوں گا ۔
نجی ٹی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کمزور وزیراعظم ہونگے ،سب کو ساتھ لیکر چلنے والے کو مایوس کر دیا گیا ،سیدھے ہو جائیں ورنہ فیصلے میدان میں ہونگے ،گزشتہ اور حالیہ الیکشن میں ایک بھی نتیجہ الیکشن کمیشن نے نہیں دیا ،شواہد ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس کوئی اختیار نہیں تھا ،پی ٹی آئی اور جے یو آئی کسی ایک نظریے پر اکٹھے ہو جاتے ہیںتو اس میں کیا حرج ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ”مولانا اپنی پوزیشن واضح کریں،اپوزیشن کرنا چاہتے ہیں یااپنا ریٹ بڑھا رہے ہیں “