کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو بھیج دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں زیر سماعت ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف 17ارب روپے کی کرپشن کا ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کر دیا گیا ۔ملزمان کی جانب سے عدالت میں درخواست دی گئی تھی کہ نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت کے پاس ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے ،اس پر احتساب عدالت نے ریفرنس واپس بھجوا دیا ہے ۔یاد رہے کہ ملزمان کیخلاف گیس کے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک انصا ف کا حمایت یافتہ آزاد ایم پی اے گرفتار