راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی ،متحدہ اور ن لیگ کو چٹا جواب ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ پیپلز پارٹی ،ن لیگ اور ایم کیو ایم سے ملکر کسی صورت حکومت نہیں بنائیں گے ،پی ٹی آئی کسی صورت پاور شیئرنگ نہیں کرے گی ،ہم اپنا چھینا گیا مینڈیٹ واپس لینگے ،حکومت نہ بنا سکے تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : میاں اسلم اقبال وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد