آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی نے اپنی دوست ہیڈن سے منگنی کرلی

آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی نے اپنی دوست ہیڈن سے منگنی کرلی

کینبرا(فارن ڈیسک)آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی نے اپنیپرانی دوست جوڈی ہیڈن سے منگنی کرلی،60سالہ البانی اور 45سالہ ہیڈن کی پہلی ملاقات 2020میں ہوئی تھی جبکہ وزیر اعظم نے ہیڈن کو ویلنٹائن ڈے پر سرکاری رہائش گاہ کینبرا لاج میں ایک انگوٹھی کے ساتھ پرپوز کیا جسے انہوں نےقبول کرلیا۔ یادرہے کہ انتھونی البانی پہلے آسٹریلوی وزیر اعظم ہیں جنہوں نے دفتر میں رہتے ہوئے منگنی کی۔ جوڑے نے بعد میں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم اس خبر کو شیئر کرنے کے لیے بہت پرجوش اور خوش ہیں اور اپنی باقی زندگی ایک ساتھ گزارنے کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں