پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) نامزد وزیر اعلیٰ علی امین کی زیر صدارت اجلاس ،پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں اور قیادت نے انتخابی نتائج کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں امیدواروں نے دھاندلی کی ذمہ داری آر او اور ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر پر ڈال دی ،پشاور کے انتخابی نتائج کیخلاف کل بھرپور احتجاج کرنے کافیصلہ کیا گیا ،احتجاج کل رنگ روڈ پر گلستان پارک میں کیا جائے گا جس میں نامزد وزیر اعلیٰ بھی شریک ہونگے ۔
یہ بھی پڑھیں : جی ڈی اے کا دھاندلی کیخلاف موٹر وے پر دھرنا