اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے امیدوارپریس کانفرنس میں اصل فارم 45منظر عام پر لے آئے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کراچی این اے 235سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سیف الرحمان نے فارم 45 لہراتے ہوئے کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ یہ فارم الیکشن کمیشن کے تعینات کردہ پریزائڈنگ افسر ان کی جانب سے جاری کیے گئے ،اپنے مخالف امیدوار کو کہتا ہوں کہ اگر آپ کے گھر کے تین افراد قرآن پر حلف دیدیں کہ آپ کے پاس اصل فارم ہیں تو میں شکست تسلیم کر لوں گا ۔
یہ بھی پڑھیں : ”خوف کے بت توڑ کر ظلم کے آگے ڈٹ گئی “ریحانہ ڈار کا دھواں دھار خطاب