جامشورو (مانیٹرنگ ڈیسک) جی ڈی اے کی رہنما سائرہ بانو نے کہا ہے کہ انگریز تو غیرت مند تھا ،ہمارا پالا غیرت مندوں کے ساتھ نہیںپڑا ،چیف الیکشن کمشنر پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے ۔
جامشورو میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سائرہ بانو نے کہا کہ ہماری محبت کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،چیف جسٹس پاکستان سے کہتی ہوں کہ یہ لوگ اپنے حق کیلئے باہر نکلے ہیں ،ہمیں اپنے حق کی جنگ خود لڑنی ہو گی ،یہاں جو نعرے بلند ہو رہے ہیں وہ سوئے ہوئے لوگوں کو جگا دینگے ،الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی کے ٹاﺅٹ بیٹھے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر پرغداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے ۔