hamdullah reaction

پی ٹی آئی کی مولانا سے ملاقات پر تکلیف کیوں ؟ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ،حافظ حمداللہ کا ردعمل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام کا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان پر تنقید پر سخت ردعمل ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے فیصل کنڈی کی جانب سے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے وفد کی مولانا سے ملاقات پر پی پی اور ن لیگ کو تکلیف کیوں ہے ،پی پی قیادت ن لیگ کیخلاف رات کی تاریکی میں عمران خان سے ملاقات کی منتیں کرتی رہی ،کچھ لوگوں نے صبح کا آغاز بسم اللہ اور جمعہ کی تیاری کے بجائے مولانا پر تنقید سے کیا ،اتنی جلدی کیا تھی ،کچھ صبر سے کام لیتے ،ابھی تو کھیل شروع ہی نہیں ہوا ،کھیل شروع ہونے سے پہلے ہی دونوں پارٹیوں نے بالنگ شروع کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں : انتخابات میں دھاندلی،تحریک انصاف نے عالمی میڈیا کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں