بھارت میں فیکٹری میں آگ لگنے اور عمارت گرنے سے کئی مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

بھارت میں فیکٹری میں آگ لگنے اور عمارت گرنے سے کئی مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

نئی دہلی(فان ڈیسک) بھارتی دارلحکومت کے شمالی علاقے میں رنگ بنانے والی ایک فیکٹری میں آگ لگنے اور عمارت گرنے سے کئی مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے . علی پور میں قائم پینٹ کی فیکٹری میں شام کے وقت آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فیکٹری میں دھماکہ ہونے کے باعث آگ تیزی سے پھیلی جس پر قابو پانے کیلئے 4گھنٹے لگے جبکہ دھماکے کی وجہ سے فیکٹری کی عمارت بھی زمین بوس ہوگئی۔ حکام کے مطابق عمارت گرنے سے فیکٹری میں موجود مزدور ملبے تلے دب گئے جبکہ دھماکے کی شدت سے لگنے والی آگ نے قریبی گھروں اور دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا،حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 11افراد ہلاک اور 4افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں