راولپنڈی(بیورو رپورٹ)الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف کرنے والے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی ایسی ویڈیو سامنے آ گئی ہے کہ ن لیگ کے ساتھ چیف الیکشن کمشنر بھی سر پکڑ لیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا انتخابات سے ایک دن قبل 7 فروری کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا۔سابق کمشنر نے انتخابی سامان کی ترسیل،سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر گفتگو کی تھی۔ویڈیو بیان میں لیاقت چٹھہ نے کہا تھا کہ پورے ڈویژن میں الیکشن مٹیریل اور بیلٹ پیپر پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیے جا رہے ہیں، پولیس اور آرمی کی تحویل میں الیکشن سامان پولنگ سٹیشنز تک پہنچایا جائے گا،میں نے آر پی او کے ساتھ پورے ڈویژن کا دورہ کیا،ہر جگہ پولنگ مٹیریل اچھے طریقے سے پہنچایا جا رہا ہے،راولپنڈی ڈویژن میں 13 قومی اور 26 صوبائی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔سابق کمشنر کا 7 فروری کے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ 8 فروری کو پولنگ کے عمل کی ہر طرح سے نگرانی کی جائے گی، حساس پولنگ سٹیشنز پر اضافی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ ترجمان الیکشن کمیشن اور مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ کمشنر پنڈی کا الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں تھا اور نہ ہی انہیں کوئی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/Liaqat-Chattha-New-Video-940x480.jpg)