اسلام آباد(بیورو رپورٹ)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا الوداعی اجلاس کل طلب کر لیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سینٹ کا اجلاس کل(سوموار کے روز) ہو گا،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا الوداعی اجلاس کل سہہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے۔صدرعارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ون کے تحت سینیٹ کا اجلاس طلب کیا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے،اجلاس میں سینیٹ اراکین الوداعی تقاریر کریں گے۔آئین پاکستان کے مطابق سینیٹ کے نصف اراکین کا انتخاب مارچ میں ہو گا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/Dr-Arif-Alvi-Says-940x480.jpg)